حیدرآباد: حمیرہ شیخ نے اے آئی ٹی اے 1 لاکھ روپئے کی انعامی رقم والے ویمنس ٹینس ٹورنمنٹ جیت لیا ہے، جو ثانیہ مرزا ٹینس اکیڈیمی واقع عزیز نگر حیدرآباد میں کھیلا گیا۔ حمیرہ کو فائنل میں زیادہ محنت نہیں کرنی پڑی جیسا کہ وہ اوشکا گپتا کے مقابل سیدھے سٹوں میں 6-0، 6-3 سے بہ آسانی کامیابی ہوئی۔ حمیرہ نے اپنی حریف کے خلاف شروع سے ہی کافی تیز و طرار شاٹس لگائے اور کوئی گیم ڈراپ کئے بغیر پہلا سٹ جیتا۔ اوشکا نے سکنڈ سٹ میں کچھ بہتر مظاہرہ کیا لیکن وہ حمیرہ کو چمپئن بننے سے روکنے کیلئے کافی نہ ہوا۔ قبل ازیں سیمی فائنلز میں حمیرہ نے سائی دیدیپ کو 6-3، 6-2 سے شکست دی۔ دیگر سیمی فائنل میں اوشکا کو فیصلہ کن سٹ میں 5-4 (40-15)سبقت حاصل تھی کہ لکشمی نے شکست مان لی۔ دونوں کھلاڑیوں نے ابتدائی دو سٹ میں ایک، ایک سٹ 6-1 کے یکساں فرق سے جیتا تھا۔ حمیرہ نے کوارٹر فائنلز میں بھی سریجنا کو سیدھے سٹوں میں 6-3، 6-0 سے ہرایا تھا۔