حوثیوں کا امریکی ڈرون گرانے کا دعوی

   

صنعاء : یمن میں ایرانی نواز حوثی باغیوں نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے ملک کے وسطی حصے میں واقع صوبہ مارب میں امریکی ڈرون کو مار گرایا ہے۔حوثیوں کے فوجی ترجمان یحییٰ سیری نے اپنے تحریری بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے مارب صوبہ کی فضاوں میں امریکی فوج سے تعلق رکھنے والے ایک MQ-9 قسم کے ڈرون کو مار گرایا۔سری نے بتایا کہ امریکی ڈرون کو مارب کی فضاوں میں ایک مشن کے دوران حوثیوں کے فضائی دفاعی نظام نے مار گرایا۔تاہم، ترجمان سیری نے کہا کہ گرائے گئے MQ-9 قسم کے ڈرونز کی تعداد بڑھ کر 8 ہو گئی ہے۔
سعودی وزیر داخلہ کی سرکاری دورہ پر مصر آمد
قاہرہ : سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف سنیچر کو سرکاری دورے پر مصر پہنچ گئے۔سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق قاہرہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مصری وزیر داخلہ میجر جنرل محمود توفیق اور مصر میں سعودی سفیر صالح بن عید الحصینی نے ان کا خیرمقدم کیا۔سعودی وزیر داخلہ مملکت کی قیادت کی ہدایت پر مصر کا دوہ کررہے ہیں۔