حکومت کو دھان خریدنے کیلئے مجبور کرنے کا کانگریس کو اعزاز حاصل

   

دھان کے اسکام کی سی بی آئی تحقیقات کرانے ریونت ریڈی کا مطالبہ
حیدرآباد ۔ 16 اپریل (سیاست نیوز) صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی اے ریونت ریڈی نے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر کی گردن مروڑ کر دھان خریدنے کے لئے مجبور کرنے کا اعزاز کانگریس کو جاتا ہے۔ گاندھی بھون میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات بتائی۔ اس موقع پر کانگریس کے قائدین مدھو گوڑ یشکی۔ انجن کمار یادو، مہیش کمار گوڑ کے علاوہ دوسرے موجود تھے۔ ریونت ریڈی نے کہا کہ حکومت کے مشورے پر دھان کی کاشت نہ کرتے ہوئے نقصانات سے دوچار ہونے والے کسانوں کو حکومت فی ایکڑ 15 ہزار روپے معاوضہ فراہم کریں اور ساتھ ہی کم داموں میں دھان فروخت کرنے والے کسانوں کو 600 روپے بونس دینے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت رائس ملرس سے ساز باز کرتے ہوئے 3 ہزار کروڑ روپے کا اسکام کیا ہے۔ ایف سی آئی کا چاول غائب ہو جانے کا دعویٰ کیا۔ ریونت ریڈی نے غائب ہو جانے والے چاول کی سی بی آئی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا اور ساتھ ہی وزیر ٹرانسپورٹ پی اجئے کمار کو زبان قابو میں رکھنے کا مشورہ دیا۔ وزیر ٹرانسپورٹ پر کانگریس قائدین اور کارکنوں پر جھوٹے مقدمات درج کراتے ہوئے ڈرانے دھمکانے کا الزام عائد کیا۔ صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی نے کہا کہ جو حشر نظام کا ہوا ہے وہی حشر کے سی آر کا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ علیحدہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے بعد 82 ہزار کسان فوت ہو جانے کا حکومت ریتو بیمہ کے ذریعہ اعلان کیا ہے۔ ن