ظہیرآباد ۔6 جون ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ظہیرآباد محلہ احمد نگر کالونی میں پرجا پالنا وارڈ سبھا پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا جس میں مہمان خصوصی صدرنشین بلدیہ محمد یونس ، کمشنر بلدیہ جی پربھاکر ، ایس آئی پولیس لاواکمار نے شرکت کی ۔ متعلقہ وارڈ کونسلر بلدیہ محمد غوث الدین غوری ، ضیا الدین غوری ، بی آریس قائد نے احمد نگر کالونی میں سڑکیں ، ڈرنیج ، پینے کے پانی ، اسٹریٹ لائیٹ ، نئے پنشن اسکیم ، اندرما امکنہ ، آتمیا بھروسہ اسکیمات کے تحت اہل خاندانوں درخواستوں دہندگان عوامی مسائل کی یکسوئی کرنے حکومت صدرنشین بلدیہ محمد یونس سے نمائندگی کی ۔ محمد غوث الدین غوری کونسلر بلدیہ نے کہا کہ عوام بغیر کسی پریشانی نئے وظائف پنشن ہاوزنگ اندرماں مکانات بنیادی مسائل پر درخواستیں دے سکتے ہیں۔ اس موقع پر کونسلر بلدیہ محمد غوث الدین غوری ، ضیا الدین غوری ، جی پربھاکر کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔