وی آئی پی لانچ میں قائدین سے مشاورت
حیدرآباد۔6۔ مئی (سیاست نیوز) کانگریس کے قائد راہول گاندھی دو روزہ دورہ پر آج حیدرآباد پہنچے۔ خصوصی طیارہ سے راہول گاندھی نئی دہلی سے شمس آباد انٹرنیشنل ایرپورٹ پہنچنے پر صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی ، سی ایل پی لیڈر بھٹی وکرمارکا ، ورکنگ پریسیڈنٹ مہیش کمار گوڑ ، نائب صدر جی نرنجن اور پروٹوکول انچارج وینو گوپال نے استقبال کیا۔ ایرپورٹ سے ہیلی کاپٹر کے ذریعہ راہول گاندھی ورنگل روانہ ہوئے ، ان کے ہمراہ ریونت ریڈی اور بھٹی وکرمارکا موجود تھے۔ راہول گاندھی کا ورنگل پہنچنے پر پارٹی قائدین کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا اور انہیں کھلی گاڑی میں جلوس کی شکل میں آرٹس کالج گراؤنڈ لے جایا گیا جہاں انہوں نے کسانوں سے خطاب کیا۔ راہول گاندھی رات میں حیدرآباد میں قیام کریں گے اور ہفتہ کے دن گاندھی بھون میں پارٹی قائدین سے ملاقات کریں گے۔ حیدرآباد اور ورنگل میں ایرپورٹ اور ہیلی پیاڈ کے اطراف راہول گاندھی کے استقبال کے لئے بیانرس اور استقبالیہ فلیکسی لگائے گئے تھے۔ اے آئی سی سی سکریٹری بوس راجو اور آندھراپردیش کے سابق رکن پارلیمنٹ ہرش کمار نے ایرپورٹ پر راہول گاندھی سے ملاقات کی ۔ وی آئی پی لانچ میں راہول گاندھی نے کچھ دیر تک پارٹی قائدین سے بات چیت کی ۔ ر