حیدرآباد: جم کرنے کے بعد سینہ میں درد کی شکایت، نوجوان کی موت

,

   

حیدرآباد: شہر کے ایس آر نگر کے رہنے والے ایک ۲۳/ سالہ خانگی ملازم جم کرنے کے بعد مو ت واقع ہوگئی۔ ان کے رشتہ داروں نے جم کے خلا ف پولیس میں ایک شکایت درج کروائی۔ رشتہ داروں نے پولیس کو بتایا کہ ایس آر نگر کے گولڈن جم میں تربیت یافتہ ٹرینر نہیں ہونے کی وجہ سے ان کے گھر کے ایک فرد کی جان چلی گئی۔ متوفی روزانہ یہاں جم کیا کرتا تھا۔ پولیس نے دفعہ 174کے تحت جم کے خلاف ایک کیس درج کرلیا ہے۔

پولیس انسپکٹر ایس آر نگر ایس مرالی کرشنا نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ پیر کی صبح مذکورہ متوفی شخص جم گیا اور وہاں ورزش کرنے لگا۔ اس کے بعد اپنے گھر واپس آیا اور سینہ میں درد ہونے کی شکایت کی۔ اسے فوری اسپتال لیجایاگیا جہاں ڈاکٹرس نے مردہ قرار دیدیا۔