حیدرآباد۔ 23 ڈسمبر (سیاست نیوز) حیدرآباد سردی کی شدید لپیٹ میں ہے۔ کل شہر کے کئی مقامات پر اقل ترین درجہ حرارت میں غیرمعمولی کمی دیکھی گئی۔ تلنگانہ اسٹیٹ ڈیولپمنٹ پلاننگ سوسائٹی کے مطابق مولاعلی اور پٹن چیرو علاقوں میں درجہ حرارت 8.6 ڈگری سلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ راجندر نگر میں8.7 ، بی ایچ ای ایل۔ 9.2، ویسٹ ماریڈپلی میں 10.9 ڈگری سلسیس ریکارڈ کیا گیا جبکہ شیورام پلی اور گچی باؤلی میں درجہ حرارت بالترتیب 10.5 اور 10.4 ڈگری سلسیس ریکارڈ کیا گیا۔