حیدرآباد میں 25 فروری سے ہنرہاٹ ایکسپو

   

حیدرآباد۔22 فروری (سیاست نیوز) روایتی کرافٹ اور ہونے سے متعلق 37 ویں ہنرہاٹ ایکسپو کا 25 فروری سے 6 مارچ تک این ٹی آر گراؤنڈ حیدرآباد میں انعقاد عمل میں آئے گا۔ مرکزی وزارت اقلیتی امور کی جانب سے اس کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔ اس نمائش میں روایتی مصنوعات اور ہینڈی کرافٹس پیش کئے جاتے ہیں جو اقلیتی برادری کے ہنرمند افراد کی جانب سے تیار کئے جاتے ہیں۔ 30 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ہنرمند اور کاریگر اس میں حصہ لیتے ہیں۔ اس کے اوقات صبح 10 تا رات 10 بجے ہوں گے۔ ماسک کے لزوم کے ساتھ داخلہ مفت ہوگا ۔