حیدرآباد ۔ 30 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : وزیر آئی ٹی و انڈسٹریز ڈی سریدھر بابو نے کہا کہ حیدرآباد کو آرٹیفیشل انٹلی جنس ( اے آئی ) کا ایک عالمی مرکز بنانے کے لیے حکومت تلنگانہ نے ریاست کے دارالحکومت کے قریب 200 ایکرس پر ایک اے آئی سٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ یہاں میڈیا سے مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت 5 اور 6 ستمبر کو حیدرآباد میں منعقد ہونے والی گلوبل اے آئی سمٹ کے دوران اس پراجکٹ کے سلسلہ میں ہندوستان اور بیرون ملک کے ماہرین کے ساتھ تبادلہ خیال کرے گی ۔ اس کانفرنس میں اے آئی اور جنریٹیو اے آئی کی فیلڈ میں کام کرنے والے بعض ٹاپ ۔ ٹائر آئی ٹی کمپنیز ، اسٹارٹ اپس اور دیگر اسٹیک ہولڈرس شرکت کریں گے ۔ اس میں زراعت قانون اور ہیلت کیر پر خصوصی سیشنس منعقد کرتے ہوئے ان شعبوں پر مصنوعی ذہانت کے امکانی اثر پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔۔