حیدرآباد 3 مارچ (سیاست نیوز) موسم گرما کی آمد کے ساتھ ہی حیدرآباد میں گرمی کی شدت میں اضافہ دیکھا جارہا ہے اور درجہ حرارت 38.8 ڈگری سلسیس ہوگیا ہے اور 39 ڈگری سلسیس کے قریب پہنچ گیا ہے۔ شہر کے کئی حصوں میں درجہ حرارت 38 ڈگری سلسیس سے زیادہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔ تلنگانہ اسٹیٹ ڈیولپمنٹ پلاننگ سوسائٹی کے مطابق کل شہر میں درجہ حرارت 35 تا 39 ڈگری سلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ تلنگانہ کے بعض اضلاع میں درجہ حرارت 39 ڈگری سلسیس رہا۔ ایک موسمی پیش قیاسی کے مطابق حیدرآباد میں درجہ حرارت 6 مارچ سے 40 ڈگری سلسیس ہونے کا امکان ہے۔