حیدرآباد ۔ 27 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز) : گریٹر ٹی ایس آر ٹی سی کے ایگزیکٹیو ڈائرکٹر مسٹر وینکٹیشورلو نے بتایا کہ گریٹر زون میں 340 کرایہ کی بسوں کے لیے ٹنڈرس طلب کئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ خواہش مند انٹرپرینورس درخواستیں داخل کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ حیدرآباد ریجن میں 162 بسیس جب کہ سکندرآباد کے مختلف مقامات کی روٹس پر چلانے کے لیے 178 بسوں کے لیے ٹنڈرس طلب کیا جارہا ہے ۔ اس ضمن میں 28 دسمبر کو 11 بجے دن جوبلی بس اسٹیشن کی دوسری منزل پر پری بڈ اجلاس منعقد ہوگا ۔ جس میں متعلقہ عہدیداران ٹنڈرس کا طریقہ کار ، قواعد و ضوابط سے واقف کروانے کے علاوہ شک کا ازالہ کریں گے ۔ اس سلسلہ میں مکمل تفصیلات کے لیے ویب سائٹ tsrtc.telangana.gov.in پر ملاحظہ کرسکتے ہیں ۔۔