حیدرآباد: کرائے کا مطالبہ کرنے پر کرائے دار نے مکان مالک پر حملہ کردیا ۔ مکان مالک دواخانہ میں شریک 

,

   

حیدرآباد: راجندرنگر پولیس اسٹیشن حدود میں واقع حسن نگر میں ایک کرائے دار نے مکاندار پر جان لیوا حملہ کردیا ۔ مکاندار کا قصور یہ تھا کہ وہ کرائے دار سے مکان کرایہ کے بارے میں پوچھا تھا ۔ تفصیلات کے مطاق مکان مالک عبد الرشید پر کرائے دار تجمل سے مکان کے کرایہ کے بارے میں دریافت کیا توتجمل نے عبدالرشید پر چاقو سے جان لیوا حملہ کردیا ۔ یہ واقعہ جمعہ کی صبح پیش آیا ۔

پولیس نے بتایا کہ تجمل نے عبدالرشید پر چاقو سے کئی حملہ کردیا جس سے عبدالرشید زخمی ہوگئے ۔ رشید کو فوری عثمانیہ دواخانہ لیجایا گیا جہا ں ہو زیر علاج ہیں ۔ راجندنگر پولیس نے ایک کیس درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔