حیدرآباد کے ٹکنالوجی تعلیم کے ادارہ Nxt Wave کو اعزاز فاونڈرس ، فوربس انڈر 30 فہرست میں شامل

   

حیدرآباد ۔ 16 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : ٹکنالوجی تعلیم کے حیدرآباد کے ادارہ Nxt Wave کے معاون فاونڈرس ساشنک ریڈی اور انوپم پیدارلہ کو جمعرات کو فوربس انڈر 30 فہرست میں شامل کر کے اعزاز عطا کیا گیا ۔ انہیں ٹائر 2 ، ٹائر 3 اور ٹائر 4 انجینئرنگ کالج طلبہ کو با اختیار بناتے ہوئے ہندوستان کے ٹکنالوجی افق 4.0 کے ارتقاء کے لیے ان کے عہد کے لیے اس باوقار فہرست میں شامل کیا گیا ہے ۔ فوربس کی جانب سے انڈسٹریز میں شاندار کارنامے انجام دینے والے 30 لیڈرس کے نمایاں کام کے اعتراف میں اعزاز کے طور پر اس فہرست میں شامل کیا جاتا ہے ۔ مارگن اسٹینلی کی ایک رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی آئی ٹی انڈسٹری میں اس دہے میں تین گنا اضافہ کی توقع ہے ۔ متعدد مواقع ہونے کے باوجود طلبہ کو ان میں انڈسٹری کی ضرورت کے مطابق مہارت نہ ہونے کے باعث ملازمت حاصل کرنے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ ساشنک اور انوپم نے بالترتیب آئی آئی ٹی بمبئی اور آئی آئی ٹی کھرگ پور سے گریجویشن کرنے کے بعد اس مسئلہ کو پہچانا اور اسے حل کرنے کا عزم کیا ہے ۔ راہول اٹولوری ( آئی آئی آئی ٹی حیدرآباد کے گریجویٹ ) کے ساتھ انہوں نے اچھے جاب آفرس کو چھوڑ دیا اور Nxt Wave قائم کی جس کا مقصد نوجوانوں میں ماڈرن انڈسٹری 4.0 ٹکنالوجی مہارت پیدا کرنے کے لیے انہیں ٹریننگ دینا اور پلیسمنٹ مدد فراہم کرنا ہے ۔ اس وقت سے یہ فرم ترقی کرتے ہوئے ہندوستان کی ایک تیزی سے ترقی کرنے والی ایک ایڈ ۔ ٹیک اسٹارٹ اپ بن گئی جو ملکی زبانوں میں ٹکنالوجی شعبہ میں کیرئیر کے لیے مہارت پیدا کرنے پر بھر پور توجہ دیتی ہے ۔ Nxt Wave کے معاون فاونڈر اور چیف آپریٹنگ آفیسر انوپم پیدارلہ نے کہا کہ نوجوان ہمارے ملک کی طاقت ہیں انہیں صحیح انداز میں مہارت سے آراستہ کرنے سے ہندوستان ایک گلوبل لیڈر بن سکتا ہے ۔ ہمارا مقصد ہندوستان کے ہر مقام پر عالمی معیار کی ٹکنالوجی تعلیم کو عام کرنا ہے ۔ فوربس کی جانب سے یہ اعتراف ہزاروں نوجوانوں میں Nxt Wave کی جانب سے لائی جانے والی تبدیلی کا مظہر ہے ۔ ساشنک ریڈی معاون فاونڈر اور ہیڈ آف کسٹمر ایکسپیرینس Nxt Wave نے کہا کہ یہ اعتراف اور اعزاز محض ایک شخصی کارنامہ نہیں ہے بلکہ Nxt Wave کی ٹیم کی محنت کا اعتراف بھی ہے اور ہمارے طلبہ جو بڑے خواب دیکھتے ہیں شاندار کیرئیرس کے لیے سیکھتے ہیں اور اچھی طرح محنت کرتے ہیں ۔۔