حیدرآباد۔ بائیو ڈائیور سٹی فلائی اور پر سے کار گری‘ نیچے کھڑی خاتون کو کچلا۔ ویڈیو

,

   

حیدرآباد۔ پولیس سے ملی جانکاری کے مطابق ہفتہ کی سہ پہر حیدرآباد میں بائیو ڈائیورسٹی فلائی اور‘ گچی باؤلی سے ایک کار گرنے کی وجہہ سے نیچے کھڑی ایک خاتون موقع پر ہلاک ہوگئی جبکہ دو اور اس واقعہ میں زخمی ہوئے ہیں

YouTube video

مذکورہ واقعہ کو بائیوڈائیورسٹی فلائی اور پر پیش آیا ہے وہاں پر برق رفتاری سے جانے والے ایک کار کا کنٹرول ختم ہوگیا اور چند دن قبل کھولے گئے اس فلائی اورکے ایک کونے سے ٹکر ا کرائی او رنیچے گری‘ جس کی وجہہ سے فوٹ پاتھ پر انتظار کررہی ہے ایک خاتون اس کی زد میں آکر دب گئی او ر موقع پرہلاک ہوگئی

۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھ سکتے ہیں کار سڑک پر گری اور پھر ایک درخت سے ٹکرائی۔

اٹورکشہ کا انتظار کرتی کھڑی ایک عورت گاڑی کے نیچے آکر دب گئی۔ مذکورہ کار ڈرائیو رنیچے کھڑی ایک عور ت بھی واقعہ میں زخمی ہوگئے ہیں۔

YouTube video

اس کا اثر ایسا رہا کہ وہاں پر موجوددرخت جڑ سے اکھڑ گیا اور کار کئی دور تک گھستے ہوئے چلے گی جس کی وجہہ سے سڑک کے کنارے کھڑی کئی گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں۔۔

تصویروں میں صاف طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ کئی لوگ خوف کے عالم میں بھاگ رہے ہیں وہیں سڑک سے گذرنے والے چند لوگ زخمیوں کی مدد کرتے دیکھائی دے رہے ہیں۔

YouTube video

 

زخمیو ں کوقریب کے خانگی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے وہیں کار ڈرائیور کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔ متوفی عورت کی شناخت منی کنڈہ جاگیر کی ساکن ستیہ اماں کی حیثیت سے ہوئی ہے۔

گریٹر حیدرآباد میئر بنتو رام موہن نے متوفی کی فیملی کو پانچ لاکھ روپئے ایکس گریشیاء دینے کا اعلان کیاہے۔

سائبر آباد پولیس کمشنر وی سی سجنار نے رپورٹرس کو بتایاکہ حادثہ کے وقت کار کی رفتار99-104کیلو میٹر فی گھنٹہ تھی اور جو شخص گاڑی چلارہا تھے فلائی اور کی موڑ پر اس کا کنٹرول کار پر سے چلا گیا۔

انہوں نے گاڑی چلانے والوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہاکہ وہ 40کیلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے زیادہ گاڑی نہ چلائیں۔

اس ہفتہ فلائی اور کے افتتاح کے بعد سے یہ دوسرا واقعہ ہے‘مذکورہ فلائی اور مصروف ترین ائی ٹی کاریڈاربرائے گچی باؤلی کو ہائی ٹیک سٹی سے جوڑتا ہے۔

نومبر9کے روز اسی فلائی اور پر کار کی ٹکر سے ایک نوجوان کی موت ہوگئی تھی۔

مذکورہ نوجوان فلائی اور پر سیلفی لینے کے لئے کھڑا تھا کہ نشہ کی حالت میں ایک شخص فلائی اور پر کار سے اس کو ٹکر ماردی اور وہ اوپر سے نیچے گر گیا جس کی وجہہ سے اس کی موت ہوگئی تھی۔

سڑک استعمال کرنے والی کی شکایت ہے فلائی اور پر قریبی موڑ حادثات کی وجہہ بن رہے ہیں۔

مذکور ہ پولیس کمشنر نے کہاکہ وہ ضروری اقدامات اٹھائیں مگر لوگوں سے اپیل کی کہ وہ گاڑی احتیاط کے ساتھ اور مقرر رفتار میں چلائیں۔