حیدرآباد۔ مبینہ طور پر کہاجارہا ہے کہ ایک شخص نے اپنی بیوی کو گرما گرم بحث کے بعد قتل کردیا ہے۔ مذکورہ واقعہ ہفتہ کے روزبنجارہ ہلز پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آیا ہے۔
کیس کی تفصیلات کے بموجب مذکورہ شخص جس کی شناخت آر انل کے طور پر ہوئی ہے کی آر انیتا سے 2009میں شادی ہوئی تھی۔ وہ لوگ بنجارہ ہلز کے اندرا نگر علاقے میں مقیم تھے۔
انتیا کی موت کے بعد اس کے گھر والوں نے دعوی کیاہے کہ کاروبار شروع کرنے کے لئے والدین کے پاس سے پیسے اور جائیداد کا انتظام کرنے کی زبردستی کرتا تھا اور انیتا کی اکثر پیٹائی بھی کرتا تھا۔
انہوں نے ہفتہ کے روز بھی اسی موضوع پر بحث کے دوران مارپیٹ کا الزام عائد کیا‘ انل نے انیتا کے سر پر واٹر ہیٹر سے وار کر کے اس کو قتل کردیا۔
پولیس نے ایک مقدمہ درج کرکے جرائم کو انجام دینے کے بعد مفرور ملزم کی تلاش کررہی ہے