خانگی بسوں ، ہیوی گاڑیوں کے خلاف ٹریفک پولیس کی خصوصی مہم

   

حیدرآباد ۔ 9 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : سیفٹی کو یقینی بنانے کے لیے ٹریفک پولیس نے ممنوع اوقات میں شہر میں داخل ہونے والی خانگی بسوں اور ہیوی گاڑیوں کے خلاف ایک خصوصی مہم شروع کی ہے ۔ اب تک پولیس نے اس کی خلاف ورزی پر 325 کیسیس بک کئے ہیں ۔ قواعد کے مطابق شہر میں خانگی بسوں اور ہیوی گاڑیوں کو چلانے پر پابندی ہے اور اس طرح کی گاڑیوں کو رات 10 بجے کے بعد ہی چلانے کی اجازت دی جاتی ہے ۔ اے سی پی ٹریفک جی سدھیر بابو نے کہا کہ ہم نے دیکھا کہ خانگی بسیں اور دوسری ہیوی گاڑیاں رات 10 بجے سے قبل شہر میں داخل ہورہی ہیں جس کی وجہ ٹریفک جام کے مسائل اور حادثات ہورہے ہیں ۔ اس کی خلاف ورزی کو روکنے کے لیے ہم نے ایک خصوصی مہم شروع کی اور اب تک 325 کیسیس بک کئے گئے ہیں۔۔