خواتین ریزرویشن بل کو حلقہ بندی بل سے جوڑنا بڑی سازش:کویتا

   

حیدرآباد، 16 اپریل (یو این آئی) تلنگانہ جاگرتی پارٹی کی صدر کلواکنتلا کویتا نے جمعرات کو الزام لگایا کہ مجوزہ حلقہ بندی (ڈیلمیٹیشن) بل کو خواتین ریزرویشن بل کے ساتھ جوڑنا مرکز کی ایک “بڑی سازش” ہے ۔ انہوں نے خبردار کیا کہ تلنگانہ کی سیاسی نمائندگی کو کم کرنے والا کوئی بھی قدم ریاست میں ایک اور عوامی تحریک کو جنم دے سکتا ہے ۔ a/y