خواتین پر مشتمل پہلی سی آئی ایس ایف بٹالین کو منظوری

   

نئی دہلی : مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا ہے کہ حکومت نے سنٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) کی پہلی تمام تر خواتین پر مشتمل بٹالین کو منظوری دے دی ہے۔ایکس پر انہوں نے کہا کہ ملک کی تعمیر کے ہر شعبے میں خواتین کی شرکت کو بڑھانے کے وزیر اعظم مودی کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کی سمت ایک مضبوط قدم میںحکومت نے سی آئی ایس ایف کی پہلی تمام تر خواتین پر مشتمل بٹالین کے قیام کو منظوری دی ہے۔ایک ایلیٹ دستے کے طور پر پروان چڑھنے والی یہ مہیلا بٹالین ملک کے اہم بنیادی ڈھانچے جیسے ہوائی اڈوں اور میٹرو ریلوں کی حفاظت اور کمانڈوز کے طور پر وی آئی پی سیکورٹی فراہم کرنے کی ذمہ داری اٹھائے گی۔ یہ فیصلہ یقینی طور پر مزید خواتین کی ملک کی حفاظت کے اہم کام میں حصہ لینے کی امنگوں کو پورا کرے گا۔سنٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس ان خواتین کے لیے ایک ترجیحی انتخاب رہی ہے جو سنٹرل آرمڈ پولیس فورس میں ملک کی خدمت کرنا چاہتی ہیں۔اس وقت سی آئی ایس ایف میں خواتین کی تعداد 7 فیصد سے زیادہ ہے۔ ایک مہیلا بٹالین کا اضافہ ملک بھر میں زیادہ خواہشمند نوجوان خواتین کو سی آئی ایس ایف میں شامل ہونے اور ملک کی خدمت کرنے کی ترغیب دے گا۔