درگاہ حضرت چراغ علی شاہؒ کی اراضی پر ناجائز قبضہ

   

انتظامی کمیٹی کی اننت ریڈی کے خلاف وقف بورڈ میں شکایت کے باوجود سازباز
شمس آباد ۔ 8 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد منڈل کے موضع چناگولکنڈہ میں واقع درگاہ حضرت چراغ علی شاہ ؒ کی اراضی پر ناجائز قبضہ کرلیا گیا ۔ انتظامی کمیٹی کی جانب سے وقف بورڈ میں شکایت کی گئی اور وقف بورڈ سی ای او اسد اللہ کو ایک یادداشت پیش کی جس میں بتایا گیا کہ اننت ریڈی جو 1997 سے مسلسل درگاہ کی اراضی کو قبضہ کرنے کی کوشش کررہا تھا ۔ اس کے باوجود اس کے خلاف وقف بورڈ نے کوئی کارروائی نہیں کی جس کی وجہ سے اس نے کل رات درگاہ کی اراضی پر قبضہ کرتے ہوئے فینسنگ کردی جس کی اطلاع وقف بورڈ کو دینے پر ٹاسک فورس وقف بورڈ آفیسرس مقام کا معائنہ کر کے کارروائی کرنے کے بجائے اننت ریڈی جس نے زمین پر قبضہ کیا اس کے ساتھ ظہرانہ کیا اور واپس چلے گئے ۔ درگاہ حضرت چراغ علی شاہؒ کی 2 ایکر 13 گنٹے اراضی ہے جس کا سروے نمبر 136 ہے ۔ انتظامی کمیٹی نے بتایا کہ اس اراضی کے تحفظ کے لیے 1997 سے مسلسل جدوجہد کی جارہی ہیں لیکن وقف بورڈ کی جانب سے صحیح انداز میں کارروائی نہ ہونے کی وجہ سے لینڈ گرابرس کے حوصلہ بلند ہوگئے ہیں ۔ اس سلسلہ میں وقف بورڈ جب تک سخت اقدامات نہیں کرے گی لینڈ گرابرس کے حوصلہ بلند رہیں گے اور وقف جائیداد ان کے قبضہ میں چلی جائے گی ۔ لینڈ گرابرس کی وقف بورڈ کے چند عہدیداروں کی جانب سے ہمت افزائی کی جارہی ہے ۔ اس کے خلاف بھی سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ۔۔