درگاہ مہلہ معاملہ: اگلی سماعت 19 مئی کو

   

لکھنؤ: 16 مئی (یواین آئی) بہرائچ میں درگاہ شریف کے جیٹھ میلے پر پابندی کے معاملے میں الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ کی طرف سے جمعہ کو سماعت کے بعد بھی عرضی گزاروں کو کوئی راحت نہیں ملی۔ عدالت نے کیس کی اگلی سماعت 19 مئی مقرر کی ہے ، درخواست گزاروں کی جانب سے کہا گیا کہ جیٹھ میلہ 18 مئی سے شروع ہو رہا ہے ، اس لیے کیس کی جلد سماعت کی جائے ۔ اس کے پیش نظر عدالت نے درخواست گزاروں کو کیس کی فوری سماعت کے لیے چیف جسٹس کو درخواست دینے کی اجازت دی ہے ۔ جسٹس اے آر مسعودی اور جسٹس اجے کمار سریواستو پر مشتمل ڈویژن بنچ نے بہرائچ کی درگاہ شریف مینجمنٹ کمیٹی کے چیرمین سمیت چھ لوگوں کی طرف سے دائر درخواست کی سماعت کی۔ چیف اسٹینڈنگ کونسل شیلیندر کمار سنگھ نے ریاستی حکومت کی جانب سے درخواست کی مخالفت کی۔ جبکہ درخواست گزاروں کی جانب سے ان کے وکیل ڈاکٹر ایل پی مشرا نے میلے کے انعقاد کی اجازت کے لیے دلیلیں دی۔