ایس آئی آر نے لی شہر میں پہلی جان
بورا بنڈہ میں افسوسناک واقعہ ۔ سخت شرائط کی وجہ سے ذہنی تناؤ پر انتہائی اقدام
حیدرآباد۔ 28 جون (سیاست نیوز) فہرست رائے دہندگان پر خصوصی نظرثانی (SIR) میں ناموں کے اندراج کیلئے عوام بالخصوص مسلمان کافی پریشان ہیں اور متعلقہ دستاویزات کیلئے دشواریوں کا سامنا کررہے ہیں۔ ایس آئی آر مرحلے کے دوران اپنے اور اہل و عیال کے ناموں کو درج کرانے کی غیریقینی صورتحال کے پیش نظر ایک آٹو ڈرائیور نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ شہر کے علاقہ بورا بنڈہ میں اتوار کی صبح پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق 52 سالہ شیخ مجیب جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور اور بھرت نگر بورا بنڈہ کے ساکن تھے ، اپنی بیوی اسمعیل بی اور تین بیٹوں کے ناموں کے اندراج کیلئے فکرمند تھے اور مناسب دستاویزات نہ ہونے پر ذہنی تناؤ کا شکار تھے ۔ متوفی کے ارکان خاندان نے بتایا کہ ایس آئی آر کے آغاز سے شیخ مجیب فکرمند تھے اور اپنے والدین سے متعلق پرانے دستاویزات حاصل کرنے سے قاصر رہا جس کے سبب وہ اپنے اور اپنے بیوی بچوں کے ناموں کی میاپنگ کرانے میں ناکام رہا۔ مایوسی میں میں اس نے انتہائی اقدام کیا اور پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ شوہر کی خودکشی کے بعد شیخ مجیب کی بیوی اسمعیل بی نے الزام عائد کیا کہ حکومت سے ایس آئی آر کے ذریعہ ناموں کے اندراج کیلئے سخت شرائط رکھے ہیں جس کے سبب ان کا شوہر ذہنی تناؤ کا شکار ہوگیا تھا اور فکرمند تھا۔ متوفی کی بیوی نے بتایا کہ دستاویزات کیلئے شیخ مجیب نے تقریباً ایک لاکھ روپئے کی رقم خرچ کردی تھی اور پاسپورٹ، انکم سرٹیفکیٹ حاصل کئے تھے۔ شیخ مجیب کی موت پر بورا بنڈہ پولیس کی ٹیم نے وہاں پہنچ کر نعش کو دواخانہ عثمانیہ منتقل کیا اور اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرلیا اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔ب JM