دسویں جماعت کامیاب بچوں میں انعامات کی تقسیم

   

شمس آباد ۔ 18 ۔ جون : ( سیاست نیوز) : راچا ملا چنماں میموریل ٹرسٹ شمس آباد کی جانب سے شمس آباد منڈل کے 15 سرکاری اسکولس کے 32 طالبہ جنہوں نے اسکول سے دسویں جماعت میں اول اور دوسرا مقام حاصل کیا انہیں انعامات تقسیم کئے گئے ۔ اس پروگرام میں راجندر نگر رکن اسمبلی پرکاش گوڑ نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرتے ہوئے انعامات تقسیم کئے اور کہا کہ تعلیم کے ذریعہ ہی ترقی حاصل کی جاسکتی ہے اور بہتر تعلیم کے لیے طلباء کو بھی محنت کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے بھی تعلیم کو بہتر بنانے کے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ راچاملا سدیشور چیرمین ٹرسٹ نے کہا کہ آج کے جدید دور میں ہر فرد کو تعلیم یافتہ ہونا بے حد ضروری ہے تعلیم کے ساتھ ساتھ وہ کھیل کے یا تکنیکی میدان میں بھی اپنے ہنر کے ذریعے آگے بڑھ سکتے ہیں ۔ طالب علموں کی ہمت افزائی کے لیے ہم نے دسویں میں پہلا اور دوسرا مقام حاصل کرنے والے طالبہ میں انعامات جس میں نقد رقم ، مومنٹو اور شال پیش کئے ۔ نئے تعلیمی سال کا آغاز ہوچکا ہے اور اس سال بھی دسویں میں کامیاب طالب علموں کی نشاندہی کرتے ہوئے انعامات دئیے جائیں گے ۔ اس موقع پر گنیش گپتا ، راچا ملا گیتا ، چندرا ریڈی و دیگر افراد موجود تھے ۔۔