حیدرآباد۔ میٹرک اور گریجویٹ امیدواروں کیلئے مرکز کی سرکاری ملازمتوں کیلئے ہونے والے اسٹاف سلیکشن کمیشن کے امتحانات کا گائیڈنس لیکچر 28 فروری کو دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال ، روبرو رام کرشنا تھیٹر عابڈس پر رکھا گیا ہے۔ ایم ٹی ایس کیلئے دسویں کامیاب امیدواربھی فارم داخل کرسکتے ہیں ۔ ان امتحانات کے نمونہ پرچہ سے وقفیت اور مشق کیلئے ماڈل ٹسٹ دیا جائے گا۔