دل بدل قانون کامعاملہ:کانگریس ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرے گی

   

پنجی: کانگریس نے جمعرات کو کہا کہ 2019 میں پارٹی بدل کربھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شامل ہونے والے اراکین اسمبلی کو نااہل قراردیے جانے کے معاملے میں دائر عرضی کو خارج کرنے کے بامبے ہائی کورٹ کی گوا بنچ کے فیصلے کو چیلنج کرے گی۔گوا پردیش کانگریس کے صدر گریش چوڈانکر نے نامہ نگاروں کو بتایا، ”جیسا کہ ہمیں خدشہ تھا، ویسا ہی حکم آیا ہے اور ہم اس حکم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے جا رہے ہیں۔ ایک سیاسی جماعت کا وجود سوالوں کے گھیرے میں ہے ۔ اس سے مسٹر مودی کی سیاست کو تقویت ملے گی۔