دنیا کا سب سے قیمتی چاکلیٹ ہندوستان میں 4.3 لاکھ روپئے فی کیلو گرام

   

٭ آئی ٹی سی کے لکژری چاکلیٹ برانڈ فیبلی نے دنیا کے سب سے مہنگے چاکلیٹ کا آغاز کیا ہے۔ فبیلی ٹرینٹی ٹریفلس کو ہندوستان میں شروع کیا گیا ہے اور یہ چاکلیٹ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈس میں داخل ہوا ہے۔ ایک کیلو گرام باکس کی قیمت 4.3 لاکھ روپئے ہے۔ اس طرح کے چاکلیٹ کی محدود مقدار پائی جاتی ہے۔