دنیا کی اہم کرنسیوں کے مقابلہ امریکی ڈالر کو سبقت حاصل

   

یورواور پاؤنڈ بھی مستحکم کرنسی، ڈالر کے مقابلہ ہندوستانی روپیہ 96 روپئے درج
حیدرآباد۔8 ۔ اکتوبر (سیاست نیوز) امریکی ڈالر دنیا کی اہم کرنسیوں کے مقابلہ زائد قیمت کی حامل ضرور ہے لیکن پاؤنڈ ، یورو اور دیگر ممالک کے ڈالر کے مقابلہ مالیت میں کوئی زیادہ فرق نہیں دیکھا گیا۔ دنیا کے8 اہم ممالک کی کرنسی سے ڈالر کے تقابل کیا جائے تو ہندوستان میں روپئے کے مقابلہ ڈالر کی قیمت زیادہ ہے جبکہ یورو، برٹش پاؤنڈ، آسٹریلین ڈالر اور کینیڈین ڈالر سے تقابل کیا جائے تو مالیت میں کوئی زیادہ فرق نہیں ہے۔ امریکی ڈالر کے مقابلہ ہندوستانی روپیہ کی قدر 96.74 روپئے ہے جبکہ دیگر ممالک کی کرنسیوں کے مقابلہ ڈالر کی لاگت میں کوئی خاص فرق نہیں دیکھا گیا۔ عام طور پر کسی بھی ملک کی معاشی صورتحال سے اس کی کرنسی کی مالیت کا اندازہ کیا جاتا ہے۔ ڈالر کے مقابلہ 8 ممالک کی کرنسی کا تقابل کیا گیا جس میں ہندوستانی روپئے کے علاوہ دیگر ممالک کی کرنسی ڈالر کے مقابلہ کوئی خاص اضافہ نہیں ہے۔ کرنسی کی لاگت کا تعین معاشی سرگرمیوں کے اعتبار سے وقتاً فوقتاً تبدیل ہوتا ہے۔ ایک یورو کی قدر ڈالر کے مقابلہ 0.8926 ریکارڈ کی گئی جو محض 0.42 فیصد کم ہے۔ برٹش پاونڈ کی لاگت ایک ڈالر کے مقابلہ 0.7577 درج کی گئی جو 0.41 فیصد کی کمی کے مترادف ہے۔ آسٹریلین ڈالر 1.4374 ریکارڈ کیا گیا جو ڈالر کے مقابلہ محض 0.35 فیصد کم ہے۔ چین کی کرنسی یان ، جاپان کی ین اور کینیڈا کے ڈالر کے مقابلہ امریکی ڈالر کی لاگت میں محض معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے ۔ معاشی ماہرین کا ماننا ہے کہ ہندوستان کی معیشت کے استحکام کے سبب ڈالر کے مقابلہ روپئے کی قدر میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے۔ 1/k/m/b