دو علیحدہ واقعات میں نابالغ لڑکیوں کے ساتھ عصمت ریزی

,

   

لکھنو۔ریاست اترپردیش کے ضلع ہتھرس اور بالرام پور میں اجتماعی عصمت ریزی کے واقعات رونما ہونے کے بعد ریاست کے ضلع بلند شہر اور اعظم گڑھ میں دو نابالغ لڑکی کی عصمت ریزی کے الگ الگ واقعات رونما ہوئے ہیں۔

ہتھرس اوربالرام پور میں عصمت ریزی کی متاثرہ کی ہلاکتوں کے کچھ گھنٹوں بعد ہی یہ نئے واقعات رونما ہوئے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق اعظم گڑھ میں ایک 8سالہ معصوم کی عزت جیانپور علاقے میں رہنے والے اس کے ایک 20سالہ پڑوسی نے لوٹی ہے۔

سپریڈنٹ آف پولیس سدھیر کمار سنگھ نے کہاکہ ”چہارشنبہ کے روز ایک نابالغ کی عصمت ریزی کے ساتھ ایک شکایت ہمیں موصول ہوئی ہے۔

فوری ایک مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔ ملزم دانش کو فوری گرفتار کرلیاگیاہے۔

لڑکی کے گھر کے سامنے وہ رہتا ہے اور اکثر اس کے گھر میں انا جانا بھی ہے“۔

اعظم گڑھ کے اس ایس پی نے کہاکہ لڑکی کی طبی جانچ کی گئی ہے اورمزید کاروائی کی جارہی ہے۔

بلند شہر میں چہارشنبہ کی رات کا کوری علاقے کے ایک گاؤں میں کم عمر لڑکی کے پڑوسی نے اس کی عزت کو تار تار کردیاہے۔

بلند شہر کے ایس ایس پی سنتوش کمار سنگھ نے کہاکہ”والد کی شکایت کے بعد ایک مقدمہ کرلیاگیاہے۔ملزم رضوان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے“