دولھے کے مہورت پر نہ پہونچنے پر دوسرے نوجوان سے شادی

   

حیدرآباد ۔ 4 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : شادی کے مہورت کا وقت نکل جانے اور دولھے کے وقت پر نہ پہونچنے پر دلہن کے والد نے اپنے رشتہ دار سے وہی منڈپ میں بیٹی کی شادی کراتے ہوئے دولھے کو بہت بڑا جھٹکا دیا ہے ۔ یہ واقعہ مہاراشٹرا میں پیش آیا ۔ تفصیلات کے بموجب مہاراشٹرا کے بلڈھانہ ضلع کے ملکاپور پانگرا میں دونوں خاندانوں نے ایک شادی مقرر کی تھی ۔ دلہن کے والدین نے شادی کے تمام انتظامات مکمل کرلیے تھے ۔ دلہن کے تمام رشتہ دار دوست احباب بھی شادی خانے پہونچ گئے تھے اور سب دولھے کی آمد کے منتظر تھے ۔ شادی مہورت شام 4 بجے کا تھا رات 8 بجے تک بھی دولھے کے نہ پہونچنے پر دلہن کے والد نے اپنے رشتہ داروں سے مشورہ کرنے کے بعد اپنے خاندان کے ایک نوجوان سے اپنی دختر کی شادی کرادی اس کے بعد دولھا شراب کے نشے میں اپنے دوستوں کے ساتھ ناچتے کودتے پہونچا جب دلہن والوں نے بتایا کہ مہورت پر نہ پہونچنے پر خاندان کے کسی فرد کے ساتھ شادی کرادی دولھا واپس لوٹ گیا ۔۔ ن