حیدرآباد۔28۔اگسٹ(سیاست نیوز) دونوں شہروں کے علاوہ اضلاع میں آئندہ دو یوم میں محکمہ موسمیات نے بارش کی پیش قیاسی کی اور کہا کہ گذشتہ دو یوم سے جاری گرمی سے کچھ راحت کا امکان ہے ۔ شہر میں رطوبت میں اضافہ کے سبب شہریوں کو انتہائی گرم موسم کا سامنا کرنا پڑرہا تھا۔ بتایاجاتا کہ تلنگانہ ‘ کرناٹک و مہاراشٹرا کے بعض علاقوں میں گذشتہ چند یوم سے درجہ حرارت 36 ڈگری سے تجاوز کرنے کے بعدموسم گرم ہوگیاتھا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق تلنگانہ میں درجہ حرارت میں اضافہ کے ساتھ رطوبت میں اضافہ سے موسم گرما کا احساس ہونے لگا تھا اور اب آئندہ دو یوم کے دوران مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کے امکانات ظاہر کئے جا رہے ہیں جبکہ بعض علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش کے امکانات پائے جانے لگے ہیں۔دونوں شہروں حیدرآبادو سکندرآباد کے علاقوں میں گرمی کی شدت میں ریکارڈ کئے جانے والے اضافہ کے سبب شہر کی مصروف ترین سڑکوں پر ٹریفک برائے نام دیکھی گئی اورتعطیل کے باوجود سیاحتی مقامات پر بھی گہما گہمی نہیں رہی۔