مسقط۔سلطنت عمان کے51 ویں قومی دن کی مناسبت سے انڈین سوشل کلب عمان کی جانب سے دکن پریمیر لیگ کرکٹ ٹورنمنٹ کے چوتھے سیزن کا کامیاب انعقاد عمل میں لا یا گیا۔ انڈین سوشل کلب عمان کی زیر سر پرستی کا م کرنے والی حیدر آبادی برادری پر مشتمل تنظیم ’’ دکنی ونگ‘‘ نے اس ٹورنمنٹ کے اہتمام میں اہم رول ادا کیا۔ الہیل کرکٹ گراونڈ ما بیلا میں کھیلے گئے اس ٹورنمٹ میں جملہ 10ٹیموں نے حصہ لیاجبکہ فائنل مقا بلہ دکن الیون اور دکن رائلس کے درمیا ن ہوا، جسے دکن الیون نے 12رن سے جیت لیا۔مین آف دی میاچ ملک راشد کو دیا گیااور مین آف دی سیریز محمد جنید رہے۔ بہترین بیٹر محمد جنید اور بہترین بولرکا خطاب روی نے حاصل کیا۔ہندوستانی سابق اسپنر وینکٹ پتی راجو نے فاتح ٹیم کے کپتان اسماعیل کو ٹرافی حوالے کی۔