حیدرآباد 10 اپریل (سیاست نیوز) ٹی آر ایس لیڈر اے جیون ریڈی نے کہاکہ ریاست کا دھان نہ خریدنے کے مرکز کے فیصلہ سے تلنگانہ کو 17 ہزار کروڑ روپئے کا نقصان ہوگا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جیون ریڈی نے کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی کو چاہئے کہ وہ کسانوں کو بچانے کے لئے تلنگانہ کے لئے 13 ہزار کروڑ روپئے جاری کریں۔