دھرانی پورٹل کی 30 ہزار سے زائد شکایات کی یکسوئی

   

جملہ درخواستوں کی تعداد ڈھائی لاکھ سے زائد، ضلع کلکٹرس کے ذریعہ یکسوئی
حیدرآباد۔/5 مارچ، ( سیاست نیوز) دھرانی پورٹل میں نقائص کو دور کرتے ہوئے عوامی شکایات کی یکسوئی کے معاملہ میں تیزی پیدا ہوئی ہے۔ گذشتہ چار دنوں میں دھرانی پورٹل سے متعلق 30 ہزار درخواستوں کی یکسوئی کی گئی جو زیادہ تر اراضیات کے ریکارڈ میں خامیوں سے متعلق اور ملکیت کے بارے میں تھیں۔ تلنگانہ حکومت نے موجودہ دھرانی پورٹل کی جگہ متبادل سسٹم متعارف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریاست بھر میں 2.5 لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن میں دھرانی پورٹل کی خامیوں کی شکایت کی گئی۔ کلکٹر، آر ڈی او اور تحصیلدار کی سطح پر درخواستوں کو قبول کیا گیا۔ جاریہ ماہ کی پہلی تاریخ سے حکومت نے خصوصی مہم کے ذریعہ درخواستوں کی یکسوئی کا فیصلہ کیا ہے۔ 1