بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے والے شخص کو رائے پور سے گرفتار کرلیاگیا ہے۔ ممبئی کے باندرہ پولیس اسٹیشن میں دھمکی آمیز کال موصول ہوا جس کے بعد پولیس نے نمبر ٹریس کیا تو پتہ چلا کہ یہ رائے پور کا ہے۔ پولیس کی ایک ٹیم فوری طور پر رائے پور کے لئے روانہ ہوئی اور دھمکی دینے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔دھمکی دینے والے ملزم کا نام فیضان بتایا جاتا ہے جس نے 50 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا تھا ۔