دھیرج ساہو انکم ٹیکس دھاوانقد رقم 353 کروڑ ہوگئی

   

بھو بنیشور : کانگریس کے راجیہ سبھا رکن دھیرج ساہو کے گھر سے ملنے والی بے حساب رقم کی گنتی اتوار کو 353 کروڑ تک پہنچ گئی ۔ محکمہ انکم ٹیکس نے چہارشنبہ کو دھاوا کیا جہاں الماری کے ریک میں رکھے ہوئے نوٹوں کے ڈھیر ملے۔ گنتی شروع ہوئی لیکن ایک یا دو دن میں ختم نہیں ہو سکی ۔بی جے پی لیڈروں نے کانگریس ایم پی دھیرج ساہو کے پرانے ٹویٹس کو شیئر کیا جہاں انہوں نے نوٹ بندی پر سوال اٹھایا اور حیرت کا اظہار کیا کہ نوٹ بندی کے بعد بھی لوگوں کے پاس کالا دھن کیسے ہے۔