دہلی فساد: سابق کونسلر طاہر حسین کیخلاف وضع الزامات کا حکم

   

نئی دہلی : دہلی کی ایک عدالت نے عام آدمی پارٹی کے سابق کونسلر طاہر حسین اور پانچ دیگر ملزمین کے خلاف 2020ء کے شمال مشرقی دہلی فسادات سے متعلق کیس میں فساد اور قتل کے الزامات وضع کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ تمام ملزمین ہندوؤں کو نشانہ بنانے میں ملوث ہوئے اور ان کی حرکتیں مسلمانوں اور ہندوؤں کے درمیان ہم آہنگی کیلئے نقصاندہ ہیں۔ ایڈیشنل سیشنس جج پی پرماچالا نے تنویر ملک، گلفام، ناظم، قاسم اور شاہ عالم کے خلاف بھی الزامات وضع کرنے کا حکم دیا۔ عدالت اجئے جھا کے داخل کردہ کیس کی سماعت کررہی تھی۔