دہلی میں ایمیزون کے ملازم کو گولی ماردی گئی

   

نئی دہلی: دہلی کے بھجن پورہ میں ایمیزون کے سینئر ملازم کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا اور ایک اسٹریٹ وینڈر کو زخمی کر دیا گیا۔ پانچ افراد نے ان پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔ پولیس کے مطابق انہیں 29 اگست کی رات 11.53 بجے فائرنگ کے بارے میں پی سی آر کال موصول ہوئی جس کے بعد پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچی اور دیکھا کہ ہرپریت گل، جو ایمیزون میں سینئر ملازم کے طور پر کام کرتا تھا اس کے سر میں گولی ماری گئی تھی۔ جگ پرویش چندر ہاسپٹل میں ہرپریت گل کو مردہ قرار دیا گیا۔اس دوران زخمی شخص کی شناخت گووند سنگھ کے طور پر ہوئی ہے جو ہنگری برڈ کے نام سے مومو کی دکان چلاتا تھا۔ اسے لوک نائک ہاسپٹل میں شریک کیا گیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔