دہلی میں شدید بارش ، 2 افراد کی موت ، سڑکیں جھیل میں تبدیل

,

   

دہلی : دہلی میں آج شدید بارش ہوئی جس کے نتیجہ میں کئی سڑکیں جھیل میں تبدیل ہوگئیں اور اہم شاہراہوں پر گھنٹوں ٹریفک جام رہی۔بیشتر علاقوں میںبجلی فیل ہوگئی ۔ بارش کے باعث ہوئے حادثات میں دو افراد کی موت واقع ہوگئی ۔ شہر کے نشیبی علاقوں میں پانی داخل ہوگیا جس سے عوام کو شدید مشکلات پیش آئیں ۔ اطلاعات کے مطابق منٹو برج کے نیچے پانی جمع ہونے سے 56 سالہ شخص غرق ہوگیا جو ٹرک ڈرائیور بتایا گیا ہے۔ شدید بارش سے کئی مکانات کو بھی نقصان پہونچا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ بارش کے باعث ایک مبارک بیگم مسجد کا حصہ بھی متاثر ہوا ہے ۔ آزاد پور سے چوک تک ٹریفک جام رہی ۔ دہلی ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی منٹو برج میں پھنسی بس کے ڈرائیور اور کنڈاکٹر کو فائر بریگیڈ عملہ نے بچالیا ۔