حیدرآباد ۔ 19مئی ( سیاست نیوز) ویٹرنری ڈاکٹر دیشا عصمت ریزی اور اس میں ملوث چار ملزمین کے انکاؤنٹر کیس کی تحقیقات جسے جسٹس وی ایس سرپور کمیشن نے کیا تھا کا فیصلہ جمعہ کو سپریم کورٹ میں سنایا جائیگا ۔ سپریم کورٹ میں انکاؤنٹر میں ہلاک چار نوجوان محمد عارف ، جلوشیوا ، جلو نوین اور چنا کیشولو کے ارکان خاندان نے سپریم کورٹ میں درخواست داخل کرکے انکاؤنٹر کو فرضی قرار دیا تھا جس پر عدالت عالیہ نے جسٹس وی ایس سرپور کمیشن قائم کیا تھا جس میں بمبئی ہائیکورٹ کے سابق جج سندر بلدوتا ، سی بی آئی کے سابق ڈائرکٹر بھی شامل ہیں ۔ کمیشن نے احاطہ تلنگانہ ہائیکورٹ میں مہلوکین کے ارکان خاندان کے علاوہ پولیس عہدیداروں کے بیانات قلمبند کرکے انکاؤنٹر مقام کا معائنہ کیا تھا ۔ کمیشن نے 1333 حلف نامے عوام سے حاصل کئے تھے جبکہ 103حلف نامے پولیس اور دیگر سرکاری عہدیداروں سے حاصل کئے ۔ پولیس ملازمین اور دیگر افراد کے موبائیل فون ڈاٹا ریکارڈس بھی حاصل کئے گئے تھے ۔ جسٹس وی ایس سرپور کمیشن کی جانب سے جاریہ سال تحقیقات مکمل ہونے پر سپریم کورٹ میں رپورٹ داخل کی گئی تھی جس پر عدالت عالیہ نے 20مئی کو اس کا فیصلہ سنانے کا اعلان کیا ہے ۔ واضح رہے کہ ایک خاتون ویٹرنری ڈاکٹر دیشا کا چار نوجوانوں نے مبینہ طور پر قتل کرنے کے بعد اسے نذرآتش کردیا تھا اور یہ واقعہ ملک بھر میں سنسنی پیدا کردیا تھا ۔