دیوالی :8 سے 10 بجے شب پٹاخے پھوڑنے کی اجازت

   

سپریم کورٹ اور نیشنل گرین ٹریبونل کی ہدایات کے مطابق فیصلہ : میت ہرے

چنڈی گڑھ: ماحولیات اور فطرت کو آلودہ ہونے سے بچانے کے لیے سپریم کورٹ اور نیشنل گرین ٹریبونل کی ہدایات کے مطابق محکمہ ماحولیات، سائنس اور ٹیکنالوجی نے پٹاخے پھوڑنے کے لیے وقت کی حد مقرر کی ہے اور ضلعی انتظامیہ کو اس پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ماحولیات، سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر گرمیت سنگھ میت ہرے نے آج یہاں کہا کہ 24 اکتوبر کو دیوالی کے موقع پر ریاست میں رات 8.00 بجے سے رات 10.00 بجے تک دو گھنٹے تک پٹاخے پھوڑنے کی اجازت ہوگی۔ صرف سبز پٹاخوں کی خرید، فروخت اور چلانے کی اجازت ہے ۔ لیتھیم، بیریم وغیرہ جیسے زہریلے کیمیکل والے پٹاخوں پر مکمل پابندی ہے ۔ان کے مطابق دیوالی کے علاوہ 8 نومبر کو گرو نانک دیو کے پرکاش پرو کے دن صبح 4 بجے سے شام 5 بجے تک ایک گھنٹہ اور رات 9 سے 10 بجے تک ایک گھنٹے کے لیے پٹاخوں کی اجازت ہوگی۔ 25-26 دسمبر کرسمس کی درمیانی رات 11.55 سے 12.30 تک 35 منٹ اور نئے سال کے موقع پر 31 دسمبر سے 31 جنوری کی درمیانی رات 11.55 سے 12.30 تک پٹاخے پھوڑنے کی اجازت دی گئی ہے ۔یہاں اس بات کا تذکرہ بھی اہمیت کا حامل ہے کہ گزشتہ دنوں دسہرہ تہوار کے دوران راون دھون کی وجہ سے دہلی اور اس کے اطراف کے علاقوں میں فضائی آلودگی کی پیمائش کی گئی تھی اور شہر میں فضائی آلودگی میں ہونے والے اضافہ کو قابو میں کرنے کے لئے تبادلہ خیال بھی ہوا ہے۔