دیوریا: اترپردیش کے ضلع دیوریا کے رام پور کارخانہ علاقے میں گینگسٹر ایکٹ میں مطلوب 25ہزار روپئے کے ایک انعامی بدمعاش کوپولیس نے منگل کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس ترجمان نے یہاں بتایا کہ ایس پی سنکلپ شرما کے ذریعہ جرائم و مجرمین پر کنٹرول کے لئے چلائی جارہی مہم کے تحت گینگسٹر ایکٹ کے تحت مطلوب انعامی بدمعاش سہراب کو گرفتارکیا گیا ہے ۔ وہ ضلع اعظم گڑھ کا باشندہ ہے ۔اسے پولیس نے ایک اطلاع کی بنیاد پر علاقے کے پانڈے چک کے نزدیک سے گرفتار کیا ہے ۔ گرفتار بدمعاش کے خلاف سنگین جرائم کے مقدمے درج ہیں۔ پولیس اسے جیل بھیجنے کی تیاری کررہی ہے ۔