دیپا داس منشی نے آر ٹی سی ریٹائرڈ ایمپلائز کی ڈائری جاری کی

   

حیدرآباد۔/10 جنوری، ( سیاست نیوز) تلنگانہ میں کانگریس امور کی انچارج دیپا داس منشی نے آر ٹی سی کے ریٹائرڈ ملازمین کی اسوسی ایشن کی جانب سے شائع کردہ سال 2024 کی ڈائری کی رسم اجراء انجام دی۔ اس موقع پر کانگریس تشہیری کمیٹی کے صدر نشین مدھو یاشکی گوڑ اور دیگر قائدین موجود تھے۔ آر ٹی سی ریٹائرڈ ملازمین اسوسی ایشن کے ورکنگ پریسیڈنٹ ایم اے رحمن صوفی، جنرل سکریٹری بی وی کوٹیا، خازن بوچی ریڈی، سکریٹری منوہر، بھوپال ریڈی، نرسمہا اور دوسروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر آر ٹی سی کے ریٹائرڈ ملازمین نے دیپا داس منشی کو اپنے مسائل سے واقف کرایا۔ دیپا داس منشی نے تیقن دیا کہ وہ اس سلسلہ میں حکومت سے موثر نمائندگی کریں گی۔1
ٹاس ایس ایس سی / انٹر میں داخلے آج آخری تاریخ
حیدرآباد ۔ 10 ۔ جنوری : ( راست ) : ٹاس تلنگانہ اوپن اسکول سے ایس ایس سی / انٹر میں داخلے کے لیے خصوصی سہولت دی گئی اور دیرینہ فیس کے ساتھ داخلے کے لیے 11 جنوری قطعی آخری تاریخ ہے ۔ داخلے کی معلومات اور رہنمائی کے لیے 9700151908 پر ربط کریں ۔۔