دیڑھ سو سال تک یہاں کچا مزار تھا تو مندر کیسے آگیا:عابدین

   

اجمیر: راجستھان کے اجمیر میں واقع خواجہ معین الدین حسن چشتی اجمیر درگاہ شریف کے دیوان اور خواجہ صاحب کی اولاد درگاہ دیوان زین العابدین علی خان نے کہا کہ درگاہ اجمیر کی تاریخ 800 سال پرانی ہے ، جب غریب نواز یہاں تشریف لائے یہ کچا میدان رہا، 150 سال تک کچا مزار رہا، پھر نیچے مندر کیسے آگیا؟جمعہ کے روز عابدین نے درگاہ میں مندر کے تنازعہ پر میڈیا کے سامنے پہلی بار کہاکہ یہ ‘دی پلیس آف وارشپ 1991’ میں واضح ہے کہ 15 اگست، 1947 کو ہندوستان کے اندر جتنے بھی مذہبی مقامات تھے انہیں جوں کا توں رکھے جانے کا حکم ہے ۔ حکومت نے جو لکھا ہے اسے تھوک کر چاٹ نہیں سکتی۔