دیہی علاقوں میں تعلیم اور صحت پر خصوصی توجہ کی ضرورت

   

نوجوانوں کیلئے روزگار پر مبنی پروگرام، گورنر ڈاکٹر ٹی سوندرا راجن کا خطاب
حیدرآباد۔/23 نومبر، ( سیاست نیوز) گورنر تلنگانہ ڈاکٹر ٹی سوندرا راجن نے دیہی علاقوں کی ہمہ جہتی ترقی کیلئے اختراعی منصوبے تیار کرنے کا ماہرین کو مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ صحت، تعلیم جیسے شعبہ جات میں دیہی علاقوں پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔ گورنر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف رورل ڈیولپمنٹ اینڈ پنچایت راج کے 63 ویں فاؤنڈیشن ڈے تقاریب سے خطاب کررہی تھیں۔ گورنر نے کہا کہ نوجوانوں کیلئے روزگار پر مبنی اور صلاحیتوں میں اضافہ سے متعلق ٹریننگ پروگرامس تیار کئے جائیں تاکہ وہ اپنی ضروریات کی تکمیل کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ رورل ہیلت کیر اور بہتر انفرااسٹرکچر سہولتوں کیلئے سرمایہ کاری کو ترجیح دی جائے۔ گورنر نے کہا کہ مرکزی حکومت دیہی علاقوں کی ترقی کیلئے کئی اقدامات کررہی ہے جن کے تحت سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے دیہی ترقی کو سماج میں تحریک کی شکل دینے کا مشورہ دیا۔ گورنر نے اس موقع پر دیہی علاقوں کی ترقی سے متعلق اعداد و شمار جاری کئے۔ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائرکٹر جنرل ڈاکٹر جی نریندر کمار اور دوسروں نے شرکت کی۔ر