حیدرآباد۔/12 اپریل، ( سیاست نیوز) ساتویں انٹر نیشنل کانفرنس برائے رائس برین آئیل 21 تا 23 اپریل حیدرآباد میں منعقد ہوگی جس میں ملک بھر سے ماہرین شرکت کریں گے۔ رائس برین آئیل کے شعبہ میں حالیہ ریسرچ اور ترقی سے مندوبین کو ہم آہنگ کیا جائے گا۔ صدر سالوینٹ ایکسٹراکٹرس اسوسی ایشن اجئے جھنجھو والا نے ڈاکٹر بی وی مہتا اور ڈاکٹر آر بی این پرساد کے ہمراہ میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ رائس برین آئیل قلب اور جسم کے دیگر اعضائے رئیسہ کے علاوہ انسانی زندگی میں بہتر صحت میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس میں 400 سے زائد مندوبین شرکت کریں گے جن کا تعلق چین، تھائی لینڈ، جاپان، پاکستان، بنگلہ دیش اور ویتنام سے رہے گا۔ دنیا بھر کے ماہرین کو اپنے تجربات پیش کرنے میں یہ کانفرنس مددگار ثابت ہوگی۔ر