نئی دہلی: وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے یوگا کے 9ویں بین الاقوامی دن کے موقع پر ہندوستان کے دیسی طیارہ بردار جہاز آئی این ایس وکرانت پر مسلح افواج اور ہندوستانی کوسٹ گارڈ کے اہلکاروں کے ساتھ یوگا کیا۔ بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آر ہری کمار، ان کی اہلیہ، جو نیول ویلفیئر اینڈ ویلنس ایسوسی ایشن کی صدر ہیں، محترمہ کلا ہری کمار، حکومت ہند کے چیف ہائیڈرو گرافر وائس ایڈمرل ادھیر اروڑا، کنٹرولر آف پرسنل سروسز وائس ایڈمرل کرشنا سوامی ناتھن اور جنوبی بحری کمانڈ کے چیف آف اسٹاف، ریئر ایڈمرل جے سنگھ بھی 120 اگنی ویروں سمیت 800 سے زیادہ اہلکاروں کے ساتھ موجود تھے ۔ راج ناتھ سنگھ نے لوگوں سے یوگا کو اپنے روزمرہ کے معمولات میں شامل کرنے کی اپیل کی، کیونکہ یہ جسم کو دماغ کے ساتھ متحد کرتا ہے ، اس کے علاوہ انسان کو فطرت اور الہیات سے جوڑتا ہے ، جبکہ روحانی شعور کے حصول کے لیے ایک مضبوط بنیاد کے طور پر کام کرتا ہے ۔ انہوں نے یوگا کو ‘امرت’ کے مترادف قرار دیا، جو جسمانی، ذہنی اور روحانی تندرستی کے لیے راہ ہموار کرتا ہے اور دماغ، جسم اور روح کی پرورش کے لیے بے شمار امکانات کو کھولتا ہے ، جبکہ لوگوں کی روز مرہ کی زندگی میں بڑے پیمانے پر کلی شفا یابی کی پیشکش کرتا ہے ۔ انہوں نے اس مشق کے عالمی جشن کو ملک کے لیے بڑے فخر کی بات قرار دیا، کیونکہ دنیا ہندوستانی ثقافت کو تسلیم کرہی اور اور اپنا رہی ہے ۔ انہوں نے یوگا کو پوری دنیا میں پھیلانے کی حکومت کی کوششوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہندوستان نے دنیا کو یہ پیغام دینے میں کامیابی حاصل کی ہے کہ یہ مشق پوری انسانیت کو متعدد فوائد فراہم کرتی ہے ۔