راج ٹھاکرے کو اذیت پہنچانے کی کوشش پر سخت نتائج کا انتباہ

   

ممبئی : مہاراشٹر نو نرمان سینا (منسے ) نے جنوبی ممبئی کے لال باغ علاقے میں ایک دھمکی آمیز پوسٹر لٹکایا ہے جس میں لکھا ہے کہ اگر کسی نے راج ٹھاکرے کو اذیت پہنچانے کی کوشش کی تو پورا مہاراشٹر جل جائے گا۔ واضح رہے کہ منسے سربراہ راج ٹھاکرے کے اگلے ماہ ایودھیا کے مجوزہ دورے کے پیش نظر اترپردیش سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ نے یہ اعلان کیاتھا کہ ٹھاکرے کو اس وقت تک شہر میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا جب تک کہ ٹھاکرے ممبئی اور مہاراشٹرا میں انکی جانب سے شمالی ہندوستانں باشندوں کی تذلیل کئے جانے کے معاملے میں عوامی طور پر معافی نہیں مانگتے۔