راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے زراعت کے لیے علیحدہ بجٹ پیش کرتے ہوئے بدھ کو کرشک ساتھی یوجنا کی رقم 2,000 کروڑ روپے سے بڑھا کر 5,000 کروڑ روپے کرنے کا اعلان کیا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے دو سالوں میں 20 ہزار کروڑ روپے کا بلاسود فصل قرض اور تین لاکھ سے زیادہ بجلی کنکشن دینے کا اعلان کیا۔گہلوت نے کہا، ‘پچھلے بجٹ میں، میں نے کسانوں کی فلاح و بہبود کے فنڈ کے تحت 2000 کروڑ روپے کی مکھ منتری کرشک ساتھی یوجنا کا اعلان کیا گہلوت نے کہا کہ راجستھان ہارٹیکلچر ڈیولپمنٹ مشن کے تحت 100 کروڑ روپے خرچ کرکے 15 ہزار کسانوں کو فائدہ پہنچے گا۔ راجستھان کراپ پروٹیکشن مشن کے تحت ایک کروڑ 25 لاکھ میٹر تاروں پر 100 کروڑ روپے کی گرانٹ دی جائے گی اور اس سے 35 ہزار سے زیادہ کسان مستفید ہوں گے۔