راجیو گاندھی ہنمنشو ، نظام آباد کے کلکٹر مقرر

   

نظام آباد:یکم؍ فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )راجیو گاندھی ہنمنتو کو نظام آباد ضلع کلکٹر مقرر کرتے ہوئے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ 2012 آئی اے ایس بیاچ سے تعلق رکھنے والے راجیو گاندھی ہنمنتو بھدرا دری کتہ گوڑم ، آصف آباد ضلع کلکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے ۔ انہیں نظام آباد ضلع کلکٹر مقرر کرتے ہوئے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ سابق ضلع کلکٹر نظام آباد نارائن ریڈی کا وقارآباد ضلع کلکٹر کی حیثیت سے تبادلہ عمل میں لایا گیا ہے اندرون دو یوم نئے ضلع کلکٹر راجیو گاندھی اپنے عہدہ کا جائزہ حاصل کریں گے ۔ سابق ضلع کلکٹر سی نارائن ریڈی نے نظام آباد ضلع پر ان کی خدمات کو یادگار تجربہ بتاتے ہوئے کہا کہ ضلع میں کئی اہم ترقیاتی اسکیمات پر عمل آوری ان کیلئے ہمیشہ یاد گار رہے گی۔