شاہجہاں پور: ضلع شاہجہاں پور کی تحصیل جلال آباد کے گرام پیرو کے نزدیک گنگا ایکسپریس وے پر ہندوستانی فضائیہ نے تاریخی اور شاندار ائیر شور کا انعقاد کیا۔ شاہجہاں پور کی سرزمین پر پہلی بار فضائیہ کے جدید ترین لڑاکا طیاروں نے مشق کی اڑانیں بھر کر اپنی جنگی صلاحیت اور آفات سے نمٹنے کی صلاحیت کا براہ راست مظاہرہ کیا۔ مشق کے دوران رافیل، سکھوئی-30 ، ایم کے آئی، مگ۔29،میراج۔2000، جگوار، اے این۔32، سی۔130 جے سپر ہرکیولس اور ایم آئی۔17 ہیلی کاپٹرسمیت دیگر طیاروں نے طاقتور ہوائی مظاہرہ کیا۔