رام کے کام میں کیسا مہورت:اوما بھارتی

   

نئی دہلی: کانگریس کے سینیئر رہنما اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ دگوجے سنگھ کے اجودھیا میں 5 اگست کو رام مندر ’’بھومی پوجن‘‘کے مہورت پر سوال کھڑا کرنے کے سلسلے میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی فائر برانڈ رہنما اوما بھارتی نے جمعرات کو کہا کہ رام کے کام میں کیسا مہورت۔ سنگھ نے 5اگست کو اجودھیا میں رام مندر کے “بھومی پوجن” پر سوال اٹھاتے ہوئے ٹویٹ کیا،” میں جیوتشاچاریہ نہیں ہوں لیکن اتنا ضرور جانتا ہوں کہ شری ہری وشنو شین کال میں مندر تعمیر کا مہورت کوئی عالم برہمن نہیں نکال سکتا، بھگوان شری رام ہماری عقیدت کی بنا ہیں لہٰذا تمام کام درست ڈھنگ سے ’’شاستر‘‘کے مطابق ہونا چاہیے ۔ سیاسی نقظہ نظر سے نہیں۔